ابنا: پاکستان کے قبائلی علاقہ اپر اورکزئی ایجنسی فورسز کی کارروائی میں اب تک 20 شدت ہلاک ہوگئے ہیں ۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اپر اورکزئی ایجنسی کے علاقے انزر کلے میں پیش قدمی جاری تھی کہ اس دوران شدت پسندوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی گئی۔فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے 8 شدت پسندوں کو ہلاک کردیا۔فائرنگ کے تبادلے میں دو سیکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہوئے جنھیں کلایہ اسپتال منتقل کردیا گیا۔ادھر مختلف علاقوں زختان ، ارہنگ اورشکر تنگی میں سیکیورٹی فورسز نے گن شپ ہیلی کاپٹروں سے شدت پسندوں کے ٹھکانوں میں شیلنگ کی جس سے 5ٹھکانے تباہ اور12شدت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔
خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود کے علاقے شاکس میں سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے جبکہ پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق شمالی وزیرستان میں میران شاہ کے علاقوں رفیق پارک سے دتہ خیل بازار تک غیر معینہ مدت تک کرفیو نافذ ہے۔........ /169